خواجہ سراؤں کا تحفظ لازمی‘ بدتمیزی برداشت نہیں‘ چیف جسٹس
لاہور- - - چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے عید کے تیسرے روز عدالت لگا لی۔ لاہور رجسٹری میں 2 رکنی بینچ نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ نہ بنانے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی جس میں سیکرٹری قانون اور چیف سیکرٹری پنجاب ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ کی فراہمی کے لیے کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جا سکتی۔عدالت عظمیٰ نے 15 دن میں خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے کمیٹی قائم کرتے ہوئے سفارشات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اس حوالے سے شناختی کارڈ ون ونڈو طریقے سے بننے چاہییں اور میں خود اس عمل کی نگرانی کروں گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے تحفظ کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں۔