بہار میں ملک مخالف نغمے کی گونج
پٹنہ۔۔۔۔مبینہ طور پر بہا رکے ضلع روہتاس سے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہورہی ہے۔ اس وڈیو میں دعویٖ کیا جارہا ہے کہ یہ نغمہ عید کے دوران ایک ڈی جے پارٹی نے بجایا جس میں دہشتگردوں کی خصوصیات بیا ن کی گئیں۔نغمے کے بول کچھ اس طرح ہیں’’ہم پاکستانی مجاہد ہیں ، دھرتی کے رکھوالے ، جان کی بازی کھیل کے تم کو کاٹ کر رکھ دینگے۔‘‘وڈیو سامنے آنے پر بہارہی نہیں بلکہ روہستاس پولیس کی بھی نیندیں اڑ گئیں۔پولیس کا کہنا ہے بہار کے چھوٹے سے قصبے ناصری گنج میں ڈی جے ڈانس ہونا کسی خطرے کی گھنٹی کی علامت ہے۔وکرم گنج حلقہ کے پولیس افسر راج کمار نے بتایا کہ اس گیت کے بجانے کے الزام میں ناصری گنج تھانے میں 22افراد کیخلاف رپورٹ درج کی گئی۔ بغیر اجازت جلوس نکالنےاور گیت بجانے والوں کیخلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی۔