شتروگھن کی جانب سے کیجریوال کی حمایت
نئی دہلی - -- - بی جے پی کے غیر مطمئن رہنما و سابق اداکار شتروگھن سہنا بھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال کی حمایت میں اتر آئے ہیں۔ دہلی کو مکمل ریاست کے درجہ کے مطالبہ پر اپنی ہی پارٹی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جو پارٹی خود طویل عرصہ تک یہ مطالبہ کرتی رہی ہے وہی اب اسکی مخالفت کیوں کررہی ہے؟ سنہا ے کہا کہ عوامی لیڈر اور جنٹلمین سیاست داں اروند کا دھرنا سب کچھ کہہ رہا ہے۔