واشنگٹن۔۔۔امریکہ اور جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کو معطل کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ یہ فوجی مشقیں اس شرط کے ساتھ معطل کی جائیں گی کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے وعدے پر قائم رہے۔ امریکہ اور جنوبی کوریا نے بڑی فوجی مشقوں کو فی الحال نہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ عمومی اور نچلی سطح کی فوجی مشقوں پر اس اقدام کا اثر نہیں پڑے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سنگاپور میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ جنگی مشقیں روک دیں گے۔