روم۔۔۔ اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے عندیہ دیا ہے کہ سمندر میں سے مہاجرین کو بچا کر اْنہیں اطالوی ساحلی علاقوں تک پہنچانے والے2 امدادی گروپوں پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔ ان گروپوں میں ایک سی واچ اور دوسرا مشن لائف لائن ہے۔ ان کا تعلق جرمنی سے ہے۔ سالوینی نے واضح کیا کہ ان غیرسرکاری تنظیموں نے اپنے بحری جہاز کھلے سمندر میں متعین کیے ہوئے ہیں، جو ایک طرح انسانی اسمگلروں کی معاونت کر رہے ہیں۔ سالوینی نے پابندی لگانے کا اشارہ اپنی سیاسی جماعت لیگ کے فیس بْک پیج پر دیا ہے۔