Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینزویلا میں نائٹ کلب میں بھگدڑ،17افراد ہلاک

کراکس۔۔۔  وینزویلا کے ایک نائٹ کلب میں ہوئے ایک جھگڑے کے دوران آنسو گیس کے شیل پھٹنے اور بھگدڑ کے نتیجے میں 17افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ملکی دارالحکومت کراکس کے ایک نائٹ کلب میں اس وقت پیش آیا۔ جب سیکڑوں طالب علم وہاں موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ لڑائی کے بعد کچھ نامعلوم افراد نے کلب میں آنسو گیس کے شیل نصب کر دئیے تھے۔ ملکی وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک شدگان میں 8 کم عمر بھی شامل ہیں۔

شیئر: