Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی بھی چیلنج

اسلام آباد ...مخدوم نیازانقلابی ایڈووکیٹ نے عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراضات دائرکرا دئیے ۔ اعتراض کنندہ مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالئی حلقے کے عوام کے مفادات میں الیکشن نہیں لڑ رہیں۔وہ عمران خان پر نازیبا اور غیراخلاقی میسجز کا ثبوت نہیں دے سکیں اور نہ ہی الزامات پر کوئی ایف آئی آر درج کرائی۔ عائشہ گلالئی آرٹیکل 62، 63 پرپورا نہیں اترتیں۔ خود کوبے گناہ ثابت کرنے کے لئے عوام کومیسجزکا ریکارڈ فراہم کریں۔ریٹرننگ آفیسرنے عائشہ گلالئی کو اعتراضات کی کاپی فراہم کرتے ہوئے اعتراض کنندہ اورعائشہ گلالئی کو ایک ساتھ طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں:عمران اعتراضات کا جواب دیں روئیں مت،مریم اورنگزیب

شیئر: