لاڈلے کیلئے لاہور میں خاص حلقہ بنایا گیا،سعد رفیق
لاہور ... سابق وزیر ریلوے اور ن لیگ کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نفرت اور بہتان کی سیاست پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ووٹر مسلم لیگ ن کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں قومی اسمبلی کا حلقہ 131 عمران لاڈلے کے لئے بطورخاص تیار کرایا گیا۔این اے 131 کی تشکیل میں قانونی اصولوں اور نیچرل باونڈری کے بنیادی اصول پامال کئے گئے۔این اے131 میں شیر ہی جیتے گا۔سخت اعتراضات کے باوجود عمران پر کو ئی اعتراض دائر نہیں کیا۔سیاستدانوں کو سیاسی مقابلہ عدالتوں کی بجا ئے عوامی میدان میں کرنا چا ہئیے۔ سیاسی مخالفین کو عدالتوں کے ذریعے زیر کرنا عمران کا و تیرہ ہے ۔