کراچی: گرمی بڑھ گئی‘ بوندا باندی کا امکان ختم
کراچی- - -عید الفطر کے بعد کراچی میں گرمی کے بڑھنے کا امکان بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے آج شہر میں درجہ حرارت بڑھ کر 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الفطر سے قبل کی جانے والی پیش گوئی کے مطابق نمی میں اضافے کے علاوہ سمندری ہواؤں کے باعث گزشتہ دنوں زیادہ گرمی محسوس نہیں کی گئی تاہم آج سے نمی کا تناسب کم ہونے کے بعد ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے پارہ ایک بار پھر بڑھ کر 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے شہر میں شدید گرمی اور حبس رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چند دنوں کے دوران بوندا باندی یا بارش کا کوئی امکان نہیں۔