کاغذات نامزدگی کی جانچ کا آخری دن‘ اہم فیصلے ہوں گے
اسلام آباد- - - -آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر سے امیدواروں کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے۔ اسی حوالے سے ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد کے 3 حلقوں کے 129 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی آج ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق آخری روز سابق صدر پرویز مشرف اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے ایک ایک حلقے سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز آن لائن اسکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ کریں گے۔جن اہم امیدواروں کے فیصلے آج متوقع ہیں ان میں عمران خان، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سردار مہتاب، خرم نواز، عائشہ گلالئی، اسد عمر وغیرہ شامل ہیں۔