پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل
کراچی- - - - پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک وکٹ گرا دی۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی کے ایک سابق رکن قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کی بااثر سیاسی شخصیت اور پی پی پی کے سابق رکن قومی اسمبلی طلعت مہیسر نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابی ٹکٹ نہ دیے جانے کے بعد طلعت مہیسر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔