Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ‘ چیف جسٹس برہم

کراچی: عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں سندھ میں سرکاری اراضی کی لیز اور الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قبضہ مافیا ملک کو کھا چکی ہے۔ ریاست کے تحفظ کی ذمے داری ہماری ہے۔ چیف جسٹس نے صوبے میں سرکاری زمین سے متعلق گھپلوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمینوں کے حوالے سے بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے۔ سندھ میں جو کچھ ہوتا رہا، قانون کو مدنظر رکھ کر اس کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صوبے میں ساری بدمعاشیاں چل رہی ہیں۔ گھر بیٹھے درخواست پر پلاٹ الاٹ اور مرضی کی کمیٹیاں بن جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے دروازے کھولنے نہیں دیں گے۔ چیف جسٹس نے بغیر نیلامی کے زمین لینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
 

شیئر: