Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند سے رہا ہونے والے 6 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: ہندوستانی جیل میں قید 6 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔ ذرئع کے مطابق ہند نے ایک خاتون سمیت 6 پاکستانیوں کو رہا کیا ہے۔ ہند میں سزا مکمل کرنے والے 6 پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ رہا ہونے والوں میں اللہ دتہ، نسرین اختر، ہارون علی، محمد ندیم، اختر اسلام اور محمد یاسین شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی رہائشی خاتون 2006ءمیںہند گئی تھیں جہاں انہیں منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا۔ ایک نوجوان ہارون علی جس کا ذہنی توازن درست نہیں ، اور وہ غلطی سے سرحد پار کرنے کے الزام میں ہندوستانی جیل میں قید رہا۔
 

شیئر: