Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران دوبارہ پیدا ہوکر بھی حکومت نہیں بنا سکتے‘ کیپٹن صفدر

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگر دوبارہ بھی پیدا ہوں تب بھی حکومت نہیں بنا سکتے۔ مسلم لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے جیل جانے سے انہیں نقصان ہی ہوگا، فائدہ نہیں۔ نواز شریف ملک کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، ہمیں عدالتوں سے سزا ہو یا جزا، ہم اس کا سامنا کریں گے مگر عمران کان عدالتوں کو ہدایات جاری نہ کریں۔ کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ اس وقت ہماری والدہ کو قوم کی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔ 
 

شیئر: