Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: ہاپوڑ میں گئو کشی کی افواہ پر مسلم نوجوان کا قتل

ہاپوڑ۔۔۔۔اتر پر دیش کے ضلع ہاپوڑ میں چند شرپسندوں نے گئوکشی کے الزام میں ایک شخص کو زدوکوب کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاجبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 2افراد کو گرفتار کرلیا 25نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ضلع انتظامیہ کی ہدایت کے بعد علاقے میں حفاظتی دستے کثیر تعداد میں تعینات کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق بچھیڑا گاؤں کے رہنے والے کاشتکار سمیع الدین اور قاسم کھیت میں اپنے مویشی چرا رہے تھے کہ سمیع کے کھیت میں ایک گائے اور اس کا بچھڑا گھاس چرنے کیلئے گھس آئے جسے سمیع الدین کھیت سے باہر بھگا رہا تھاکہ اسی دوران گاؤں میں چند شرپسندوں نے گئوکشی کی افواہ اڑا دی جس کے بعدگاؤں والوں کی بھیڑ موقع پر پہنچ گئی اوردونوںپر لاٹھی ڈنڈو ں سے حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔ پولیس نے دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران قاسم کی موت ہوگئی جبکہ اسکے ساتھی سمیع الدین کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی شکایت پرحملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -کار اور ٹریلر میں تصادم ،7افراد ہلاک

شیئر: