Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے الحدیدہ بندرگاہ پر لنگرانداز آئل ٹینکرز تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

صنعا..... عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ حوثیوں نے الحدیدہ بندرگاہ پر لنگر انداز آئل ٹینکرز تباہ کرنے کی دھمکی دیدی جس سے بحر احمر میں عالمی جہاز رانی مخدوش ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری فوجی الحدیدہ ایئرپورٹ کے ٹاورز اور دفاعی کیمپ پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ ہوائی اڈے کے اطراف اور الحدیدہ شہر میں گھمسان کے معرکے چل رہے ہیں۔ دریں اثناء یمنی فوج نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے لیے اتوار کو محفوظ راستے کھول دیئے ہیں۔ گزشتہ چھ روز میں الحدیدہ میں جاری لڑائی میں کم سے کم پانچ سو حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں عوامی مقامات ، شہر کے ارد گرد اور سڑکوں کے کناروں میں خندقیں کھود دی ہیں تاکہ یمنی فوج کی پیش قدمی کو روکا جاسکے اور شہریوں کی نقل وحرکت کو محدود کیا جاسکے۔انھوں نے شہر میں ہنگامی حالت بھی نافذ کردی ہے اور وہ عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ 
 

شیئر: