Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھانوں کے نرخ اجتماعی شکل میں بڑھانے پر ریستورانوں کیخلاف عدالتی کارروائی

طائف.... مجلس مسابقت نے واضح کیا ہے کہ کھانوں کے نرخ اجتماعی شکل میں بڑھانے پر ریستورانوں کیخلاف عدالتی کارروائی ہوگی۔ یہ انتباہ ان رپورٹوں کے تناظر میں کیاگیاہے جن میں بتایا گیا تھا کہ ریاض شہر میں بعض ریستورانوں نے بیک وقت کھانوں کے نرخ اجتماعی شکل میں بڑھا دیئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ریستوران چلانے والی کمپنیوں اور اداروں نے باقاعدہ تال میل پیدا کرکے نرخ بڑھائے ہیں۔ اس سے مسابقت کا ماحول متاثر ہوگا جبکہ ریستورانوں کے شعبے میں ان کمپنیوں کی اجارہ داری کی جڑیں مضبوط ہونگی۔ مجلس مسابقت اس کی اجازت نہیں دے سکتی۔ ان ریستورانوں یا انہیں چلانے والی کمپنیوں یا اداروں کیخلاف محکمہ جاتی عدالت (ادارہ احتساب) میں کارروائی کی تیاری شروع کردی گئی۔ اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ چل رہا ہے۔ شواہد اور ثبوت مہیا ہونے پر باقاعدہ مقدمہ دائر ہوگا اور ادارہ احتساب متعلقہ ریستورانوں کیخلاف تادیبی فیصلہ جاری کرے گا۔ 
 

شیئر: