Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المطوع انٹرنیشنل کنٹریکٹنگ کے شاہد جہانگیرکاافطار ڈنر

سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے بھی شرکت کی
    کویت:کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت، اونر المطوع انٹرنیشنل کنٹریکٹنگ کمپنی ،شاہد جہانگیر کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت معروف مدرس سہیل یوسف نے کی۔ حماد ندیم نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔اس کے بعد معروف اسکالر ڈاکٹر حافظ اسحاق زاہد نے رمضان اور زکاۃ کے موضوع پر مفصل گفتگو کی۔
     کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان کو اپنی دعائوں میں ضرور یاد رکھیں۔ المطوع انٹرنیشنل کنٹریکٹنگ کمپنی کی جانب سے شاہد جہانگیر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر حافظ اسحاق زاہد نے امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعاکی۔
مزید پڑھیں:- - - -ریاض میں پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کا تعارفی افطار ڈنر

شیئر: