الجبیل میں سعودی نے ہموطن کو ہلاک کردیا
الجبیل..... ایک 30سالہ سعودی شہری نے مشرقی ریجن کی الجبیل کمشنری کے المرقاب میں اپنے ہموطن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔الشرقیہ پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر زیاد الرقیطی نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں شہریوں میں جھگڑا چل رہا تھا۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کرلیا گیا۔ نعش اسپتال کے سردخانے میں محفوظ کرادی گئی۔ حملہ آور کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا جا ئیگا۔