Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں سوئمنگ پول میں 2بچے ہلاک، 4متاثر

جدہ.....مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی گھروں او ر گیسٹ ہاﺅسز میں سوئمنگ پول کے خطرات سے بچاﺅ کی تدابیر کریں۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحا ن نے بتایا کہ 2بچے جن کی عمریں 10برس سے کم تھیں گزشتہ 3روز کے دوران سوئمنگ پولز میں تیراکی کے دوران جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ 4بچوں کو ان کے اعزہ نے آخری وقت میں بچالیا۔

شیئر: