Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خطرہ؟

اسلام آباد۔۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمن ملک کی صدارت میں ہوا جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ رضوان ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے موقع پر امیدواروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور بیرون ملک سے الیکشن کو متاثر کرنے کے خدشات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے موقع پر حملوں کے حوالے سے ہمیں یہ تمام معلومات صوبوں کی جانب سے دی گئی ہیں۔اسپیشل سیکرٹری داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز اور مختلف کانسٹیبلری کا انتخابات کے دوران سیکورٹی میں اہم کردار ہوگا۔ اس کے علاوہ 3 سیسنا طیارے بھی سیکورٹی کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں گے۔ روزانہ کی بنیاد پر ان امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ صوبوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ کار کمیٹی بنانے کے لیے وزیر اعظم ہاؤس اور کابینہ ڈویژن کو خط لکھا گیا ہے۔
 

شیئر: