انتخابات میں 1691 خواتین امیدوار
اسلام آباد... عام انتخابات میں ملک بھر سے 1691 خواتین امیدوار میدان میں آگئیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 436 خواتین نے قومی اسمبلی جبکہ 1255 نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے 2013ءمیں یہ تعداد 1171 تھی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 664 خواتین امیدوار صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کیلئے میدان میں ہیں گزشتہ عام انتخابات میں یہ تعداد 231 تھی۔ اس طرح 3 گنا زیادہ تعداد میں خواتین امیدوار میدان میں آئی ہیں۔ پنجاب میں 236 خواتین امیدوار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔ 2013ءکے عام انتخابات میں 123 خواتین امیدواروں نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ خیبرپختونخوا سے 88 خواتین نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات جمع کرائے۔ گزشتہ الیکشن میں ان کی تعداد 78 تھی۔ صوبائی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کے پی کے سے 262 خواتین میدان میں ہیں گزشتہ الیکشن میں ان کی تعداد 229 تھی۔ سندھ اور بلوچستان میں 2013ءکے مقابلے میں اس مرتبہ کم خواتین امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔