Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کی طلب پوری کرتے رہنے کے پابند ہیں، سعودی وزیر

ریاض .... سعودی وزیر مملکت برائے امور توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ویانا میں اوپیک اجلاس سے قبل اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہر حالت میں تیل کی طلب پوری کرنے کا پابند ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز نے توجہ دلائی کہ بہت سارے ممالک تیل کی ر سد میں ممکنہ کمی کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک تشویش کے ازالے کیلئے متعدد تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس ضمن میں تیل کی رسد میں اضافہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ تیل منڈی کے حالات تسلی بخش ہیں۔ 
 
 
 
 

شیئر: