Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب دنیا کی100بڑی کمپنیوں میں 32سعودی سرفہرست

ریاض.... 32سعودی کمپنیاں 2018 ءکے دوران عرب دنیا کی ایک تہائی طاقتور ترین کمپنیوں پر بازی لے گئیں۔امریکی میگزین فاربس نے اپنے عربی شمارے میں یہ رپورٹ جاری کی ہے۔ ان میں سابک سرفہرست ہے۔ عرب دنیا کی 100طاقتور ترین کمپنیوں کی فہرست میں سابک کے علاوہ نیشنل کمرشل بینک، سعودی بجلی کمپنی ، ایس ٹی سی، الراجحی گروپ، سامبا گروپ، ریاض بینک، سعودی برٹش بینک، سعودی فرنسی بینک ، العربی نیشنل بینک، المراعی، پیٹرو رابغ، التعدین اور صافولا گروپ قابل ذکر ہیں۔
 

شیئر: