ریاض ..... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران 18 لاکھ اشیاء رعایتی قیمتوں پر فروخت کی گئیں۔ وزارت کے انسپکٹرز نے چھاپہ مہم کے دوران 20گودام اور دکانیں بند کرائیں جبکہ تجارتی ملاوٹ انسداد کے قانون کے تحت 65 دکانوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ 6419 دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ مختلف اداروں کیخلاف 460 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ 2669 کھانے پینے کی چیزیں ضبط کی گئیں۔