Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیدہ ایئرپورٹ آزاد کرانے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ریاض....یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ہے کہ الحدیدہ ایئرپورٹ کو آزاد کراتے وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حوثی الحدیدہ کے رہائشی محلوں اور متعدد علاقوں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔الحدیدہ میں کوئی انسانی المیہ نہیں۔ عرب اتحادی شہریوں کی سلامتی کا انتہا درجے خیال رکھے ہوئے ہیں۔
 
 

شیئر: