Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل شرما کے وزن میں اضافہ

ہندوستان کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما کئی ماہ منظر سے غائب رہنے کے بعد سامنے آگئے ۔وہ کئی ماہ شوبز سے دور کیا رہے ، ان کے وزن میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کپل شرما کی ممبئی ایئرپورٹ سے لی گئی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں ان کا ایک الگ ہی روپ دکھائی دے رہاہے۔کپل کا چہرہ سوجا ہوا نظر آ رہا ہے اور ان کے وزن میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔واضح رہے کہ کپل اپنے مشہور ٹی وی شو” فیملی ٹائم ود کپل“ بند ہوجانے کے بعد شوبز سے کئی ہفتوں سے دور ہیں۔ بتایاگیاہے کپل ان دنوں ذہنی ڈپریشن میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
 

شیئر: