سوبھیتا ہارر تھرلر فلم کے مرکزی کردار میں
بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی اور رشی کپور ملیالم ہدایتکار جیتو جوزف کی پہلی ہندی ہارر تھرلر فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیںجبکہ اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔یہ عکس بندی ماریشس میں کی جا رہی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فلم ہسپانوی فلم”ال کوئیرپو“ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔اس کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیاتاہم فلم میں اداکار رشی کپور پولیس مین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔