Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف کی کلثوم نواز کے لیے دعا‘ گلدستہ بھجوایا

راولپنڈی- -  --  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت کئی روز سے بدستور تشویش ناک ہے۔ جس کے بعد سیاسی رہنماؤں سمیت اہم شخصیات کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے لندن کے اسپتال میں گلدستہ بھجوایا ہے۔واضح رہے کہ کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں آئی سی یو میں مستقل وینٹی لیٹر (مصنوعی تنفس) پر ہیں جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ریکارڈ طلب

شیئر: