Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا جاری‘ عمران خان گھر میں محصور

اسلام آباد- - - - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر پارٹی کے سیکڑوں کارکنان کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنان آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج پر ہیں جس کے باعث پارٹی چیئرمین اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کارکنان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ اس دوران ملتان اور کرک کے مزید اضلاع سے بھی مزید مظاہرین کے آج بنی گالہ پہنچ جانے کا امکان ہے۔ قبل ازیں احتجاج ختم کرانے کے لیے عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے کارکنان کو فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کی بارہا یقین دہانیاں بھی کرائی تھیں تاہم کارکنان ان کی بات ماننے کو تیار نہیں۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ وہ ٹکٹ لے کر ہی جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس‘ چیف جسٹس کے اہم فیصلے

شیئر: