امریکی اسپتالوں میں ولادت کے بعدبچوں کی شناخت کا مسئلہ
نیویارک..... امریکہ کے تقریباً تمام اسپتالوں میں بچے پیدائش کے بعد غلط والدین کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بڑی بی کا کہناہے کہ وہ دو گھنٹے گاڑی چلا کر اپنے نئے پوتے کا خیر مقدم کرنے آئی تھیں لیکن اسپتال والوں نے انہیں دو گھنٹے انتظار کرایا کیونکہ وہ اسی مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے کہ یہ بچہ کس عورت کے ہاں پیدا ہوا ہے۔انہوں نے اخبار میل کو بتایا کہ اس طرح کی غلطیاں دیگر اسپتالوں میں بھی ہورہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اسپتال میں ، میں نے ایسے والدین بھی دیکھے جو شکایات کررہے تھے کہ جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اسپتال والوں کی غلطیاں درست کرنے کا کوئی طریقہ تلاش کرنا پڑیگا۔ ایک او رجوڑے نے بتایا کہ ہم 7سال سے بچے کے خواہاں تھے اب جو ہمارے یہاں اولاد ہوئی تو اسپتال والوں نے ہمیں رلا دیا۔ وہ یہی فیصلہ نہیں کر پار ہے تھے کہ یہ بچہ کس کے ہاں پیدا ہوا ہے۔ اگرچہ بعد میں صورتحال بہتر ہوگئی۔