برطانیہ میں لیموں کی قلت، ہرے لیموں کی فروخت شروع
لندن..... برطانیہ میں ترش پھلوں کی قلت سے نمٹنے کیلئے ایک سپر اسٹور میں ہرے رنگ کے لیمن فروخت کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپین میں خراب موسم کی وجہ سے ترش پھلوں کی برطانیہ درآمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وہاں سے لیموں نہیں آرہے اسلئے اب ہرے لیموں سے کام چلایا جارہاہے جو 2دن بعد ہی زردی مائل ہوجاتے ہیں۔ یہ ہرے لیموں جنوبی افریقہ سے درآمد کئے جاتے تھے تاہم لیموں کا سیزن جون کے آخر میں شروع ہوتا ہے۔ ٹیسکو نامی سپر اسٹور عام طور پر ہرے لیمن فروخت نہیں کرتا لیکن قلت کے باعث ااس نے یہ لیمن فروخت کرنا شروع کردیئے ہیں۔