الحدیدہ میں پے درپے شکست سے مایوس ہوکر حوثی خود کشی کرنے لگے
22جون جمعہ کو شائع ہونیوالے عربی جریدے الوطن کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ افغان حکومت اور طالبان کے درمیا ن جنگ بندی میں توسیع سے متعلق حادم حرمین شریفین کی اپیل کا دنیائے اسلام میں خیر مقدم
٭ سعودی عرب میں تیل منڈی میں استحکام کیلئے یومیہ 6ہزار بیرل تیل نکالنے کی اسکیم پیش کردی
٭ ایم ایس سی آئی گراف میں شمولیت کے بعد سعودی منڈی میں 150ارب ریال پہنچ گئے۔
٭ ڈرائیونگ سکھانے والے 65اسکولوں میں خواتین کے شعبے ابھی تک نہیں کھولے گئے
٭ مملکت میں بہترین پارک کا لقب حاصل کرنے کیلئے 4معیار مقرر
٭ جزائر فرسان سیاحوں اور سیر سپاٹے کے شائقین کا مرکز بن گئے۔
٭ سعودی عرب میں پانی کے خرچ میں 2فیصد کمی
٭ جنوبی شام سے ہزاروں شہری رخت سفر باندھنے لگے
٭ ایران کی سازشوں نے لبنانی حکومت کی تشکیل میں تاخیر پیدا کردی