افغان عوام زندگی کا نیا باب شروع اورجنگ بندی میں توسیع کریں، شاہ سلمان
جمعرات 21جون 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی سرخیاں
٭ افغان عوام زندگی کا نیا باب شروع اورجنگ بندی میں توسیع کریں، شاہ سلمان کا افغان حکومت اور طالبان سے مطالبہ
٭ رابطہ عالم اسلامی نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جنگ بندی سمجھوتے پر پسندیدگی کا اظہار کردیا
٭ عراق کی وفاقی عدالت نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ سنادیا
٭ شمالی کوریا نے جنگ میں ہلاک ہونے والے 200امریکی فوجیوں کی باقیات امریکہ کے حوالے کردیں
٭ امریکی صدر کے مشیر مشرق وسطیٰ کے دورے کے تحت قاہرہ پہنچ گئے
٭ مصری فوج نے کفر کے فتوے دینے والے 32افراد کو صحرائے سینا میں ہلاک کردیا
٭ الجزائر نے ثانوی اسکولوں کے امتحانات میں نقل روکنے کیلئے انٹرنیٹ بند کردیا
٭ وینیزویلا نے اشیاءکے نرخ کنٹرول کرنے کیلئے بازارو ںمیں فوجی تعینات کردیئے
٭ اتحادی افواج نے الحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر بمباری کی
٭ ہزاروں یمنی الحدیدہ کو خیر باد کہہ گئے
٭ حوثیوں نے شہر کو کھنڈر میں بدلنے کی دھمکی دیدی
٭٭٭٭٭٭٭