وطن واپسی کا ابھی کچھ پتہ نہیں،مریم نواز
لندن .... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ ابھی وینٹی لینٹر پر ہیں۔ دعاوں کی اپیل ہے ۔کسی کی دعا ضرور اثر کرے گی اور ان کی طبیعت میں بہتری آئے گی۔ وطن واپسی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وینٹی لینٹر ہٹانے کا فیصلہ ڈاکٹر ہی کریں گے۔ اس سے قبل نواز شریف نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت اب قدرے بہتر ہے لیکن اب بھی خطرے سے باہر نہیں۔