Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: آج جرمنی اور سویڈن ٹکرائیں گے

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں آج 23جون کو سب سے پہلا میچ گروپ جی کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔بیلجیئم اور تیونس ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ یہ میچ شام5بجے شروع ہو گااورسپارٹک اسٹیڈیم ،ماسکو میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں گروپ ایف کی ٹیمیں جمہوریہ کوریا اور میکسیکو آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کا آغاز رات 8بجے ہو گا اور روستوواونڈون ارینا اسٹیڈیم، روستوواونڈون میں کھیلا جائیگا۔ تیسرے اور آخری میچ میں بھی گروپ ایف کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دفاعی چیمپیئن جرمنی اپنے حریف سویڈن سے ٹکرائے گی، یہ میچ رات 11بجے شروع ہو گا جو روس کے شہر سوچی کے فشٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: