Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی عملے، امیدواروں اور سیاسی رہنماﺅں کی سیکورٹی حکم

اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی درجہ حرارت گرم ہے۔ سیاسی جماعتوں نے اپنی مہم بھی شروع کر رکھی ہے جبکہ قائدین اور رہنما بھی ایک دوسرے کے خلاف الفاظ کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابی عملے، امیدواروں اور سیاسی قائدین کو مکمل سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبائی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکورٹی کا بندوبست کرنے کے علاوہ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور ریٹرننگ افسران سمیت دیگر عملے کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتیں امیدواروں کو بھی سیکورٹی فراہم کریں اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سیکورٹی دی جائے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم کے تحت ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد سیاستدانوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
 

شیئر: