Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاغذات منظور کرنے پر ریٹرننگ افسر کو سزا‘ سابق وزیرا عظم طلب

اسلام آباد: جسٹس عباد الرحمن لودھی نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو کاغذات نامزدگی نامکمل اور ٹمپرنگ شدہ جمع کرانے پر نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ ریٹرننگ آفیسر سے نامکمل کاغذات منظور کرنے پر اختیارات واپس لے لئے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 (مری) سے شاہد خاقان عباسی نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو ریٹرننگ افسر کی جانب سے منظور کرلئے گئے تھے۔ جسٹس عباد الرحمن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سابق وزیر اعظم 25 جون کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامکمل اور ٹمپرنگ شدہ منظور کرلئے جائیں گے تو انتخابات کو شفاف نہیں کہا جا سکتا۔ بادی النظر میں ایسے کاغذات کی منظوری غیر قانونی ہے۔ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 (جہلم) سے بھی تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو بھی 25 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔
 

شیئر: