Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی ایئرلائنز نے سامان کے چارجز بڑھا دیئے

نئی دہلی .... ملک کی مختلف نجی ایئرلائنز نے طیارے میں اضافی سامان کے چارجز میں اضافہ کردیا ہے۔ پہلے تو یہ کہ 15کلو سے زیادہ سامان لیجانے کی اجازت ہوگی، اس سے بعد اضافی سامان پر 400روپے فی کلو تک وصول کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ہوائی اڈوں پر فیسیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ یہ فیس انہیں دینا ہوگی جنہوں نے پیشگی بکنگ نہیں کرائی ہوگی۔ ایئر انڈیا اس وقت واحد ایئر لائنز ہے جو اندرونی پرواز پر 25کلو تک فری سامان لیجانے کی اجازت دیتی ہے۔ کم ٹکٹ والی پروازیں انڈیگو، اسپائی جیٹ اور گو ایئر 15کلو سے زیادہ سامان پر 400روپے فی کلو وصول کرینگی۔ اگرچہ انڈیگو اور اسپائی جیٹ نے جمعہ سے چارجز بڑھائے جبکہ گو ایئر نے ہفتے سے فیس میں اضافہ کیا۔
 
 

شیئر: