Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کو وائٹ واش کا خطرہ، انگلینڈ کی مسلسل چوتھی فتح

 
چیسٹرلی اسٹریٹ:آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور میزبان انگلش ٹیم نے5ون ڈے کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 6وکٹوں سے کامیابی کے نتیجے میں آسٹریلیا کو مسلسل چوتھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔انگلش بولر ڈیوڈ ولی نے4وکٹیں لیں۔آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 310رنز بنا ئے لیکن انگلش ٹیم ان دنوں جس فارم میں ہے اس کے سامنے یہ ہدف آسان ثابت ہوا اور انگلینڈ نے 44.4اوورز میں ہی4وکٹوں کے نقصان پر 314رنز بنا کر کے6وکٹوںسے کامیابی اپنے نام کرلی ۔ انگلینڈ کے اوپنرجیسن روئے نے101رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ جونی بیئر اسٹو نے79جبکہ وکٹ کیپرجوز بٹلر نے نصف سنچری54رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو اوپنرز نے101رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تھا ۔ اوپنر ایرون فنچ کے علاوہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے شان مارش نے بھی سنچری اسکور کی ۔ ایرون فنچ100اورشان مارش101پر آوٹ ہوئے ، اوپنر ٹریس ہیڈ نے 63رنز بنائے لیکن ان تینوں کے آوٹ ہوتے ہی آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن سنبھل نہ پائی اور اگلی5وکٹیں اسکور میں معمولی اضافے کے ساتھ گرتی چلی گئیں۔ آسٹریلیا نے8وکٹوں کے نقصان پر310رنز بنائے تھے۔ڈیوڈ نے43رنز دے کر4جبکہ مارک وڈاور عادل راشد نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

شیئر: