حیدرآباد۔۔۔آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں سڑک حادثہ میں 9افراد ہلاک اور 4افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ اتوار کی صبح کرنول،نندیال ہائی وے کے قریب سومایاجوپلی علاقہ کے قریب اْس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس نے آٹو کو ٹکرمار دی۔ آٹو میں13افراد سوار تھے۔7 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر 2کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق 3 آٹو رکشاغلط سمت سے آرہے تھے ۔2آٹوزمحفوظ طورپر جانے میں کامیاب رہے جبکہ ایک آٹوکا بس سے تصادم ہوگیا۔مرنے والوں میں زیادہ تر ضعیف اور بیمار افراد تھے جو علاج کی غرض سے اسپتال جارہے تھے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ۔
مزید پڑھیں:- - - -سسرال میں داماد کا قتل