Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میجر کی دیوانگی، شیلجا کو کیا کرتا تھا روزانہ 20مرتبہ فون

نئی دہلی۔۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی میں میجر کی بیوی کے سنسنی خیز قتل نے تمام محکمہ پولیس کو سکتہ میں ڈال دیا تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے سرگرمی سے تلاش کرکے 24گھنٹے کے اندر قاتل کا سراغ لگا لیااور ملزم میجر نکھل رائے ہانڈا کو میرٹھ سے گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔ اپنے قریبی دوست اور فوج میں میجر امیت دیویدی کی اہلیہ شیلجا کی جوایک بچے کی ماں ہے،سے ہانڈا کی دوستی ہوگئی ۔
ہانڈا شیلجا سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھالیکن شادی سے انکار پر دوست میجر نے اسے ایک شاہراہ پر قتل کردیا اور سڑک حادثے کا رنگ دینے کیلئے کار سے 2مرتبہ کچل ڈالا۔پولیس کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے پتہ چل گیا تھا کہ معاملہ سڑک حادثے کا نہیں بلکہ قتل کا ہے اور اسی سمت اپنی کارروائی کو آگے بڑھایا ۔ مقتولہ کے شوہر نے ہانڈا پر شک ظاہر کیا تو پولیس نے شیلجا کے موبائل ڈاٹا اور واقعہ کے روز بیس اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج چیک کئے جس میں میجر نکھل، شیلجا سے ملنے آیا اور وہ میجر کے ہمراہ اسپتال سے باہر جاتی ہوئی نظرآرہی ہے۔جس گاڑی میں وہ سوار ہوئی وہ سفید رنگ کی تھی۔اس کے بعد واردات کی گتھی سلجھتی چلی گئی ۔ پولیس نے اس کیس پر انتہائی سنجیدگی سے تحقیق شروع کردی ۔ موبائل کی سی ڈی آر سے واضح ہوا کہ ہفتے کو 10بجے سے 1بجے تک شیلجا نے میجر ہانڈا سے بات چیت کی ۔ علاوہ ازیں ہانڈا نے ایک سال میں شیلجا کو تقریباً3ہزار کالیں کیںاور روزانہ 20مرتبہ فون کیا کرتا تھا۔ ان تمام فوٹیچ اور کڑیوں کو جوڑتے ہوئے پولیس میجر نکھل ہانڈا کو گرفتارکرنے میں کامیاب ہوگئی۔
مزید پڑھیں:- - - -گوا کے ساحل پر سیلفی زون کا قیام

شیئر: