سڑک حادثے میں خاندان کے 3افراد سمیت 4ہلاک
راجپورہ۔۔۔۔ہلیڈ ضلع کانگڑہ کے رہنے والے وجے کمار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گڑ گاؤں سے ہلیڈ جارہے تھے کہ ان کی کار تیپلا موڑ کے قریب سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی آواز سن کر گاؤں والے جمع ہوگئے اور زخمیوں کو کار سے باہرنکال کر ایمبولینس کے ذریعے راج پورہ کے سول اسپتال پہنچادیا جہاں ڈاکٹروں نے وجے کمار اور اس کی بیٹی شاولی اور منوہر جبکہ دوسری کار میں سوار نامعلوم شخص کو مردہ قراردیدیا۔ سمن، اس کی بیٹی پرینکا اور دوسری کار کے ڈرائیور شوم زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار شمبھو نے موقع پر پہنچ کرواقعہ کی رپورٹ درج کی۔