Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام امدادی منصوبے کا اجرا

ریاض..... شاہ سلمان مرکز برائے انسانی خدمات نے انسانیت نواز منصوبہ ”مسام“ جاری کردیا۔ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ سعودی عرب ہمیشہ برادر اور دوست ممالک میں پاکیزہ انسانیت نوازمہم کو اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے۔یمنی بھائیوں کی مدد ترجیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔ شاہ سلمان مرکزیمن میں ایک ارب 600ملین ڈالر کی لاگت سے 256 امدادی منصوبے یمن میں نافذ کرچکا ہے۔ سعودی عرب نے ”مسام“ کے نام سے یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کا منصوبہ شروع کردیا۔ اسکے تحت مارب، عدن ، صنعاءاور تعز وغیرہ علاقوں میں بارودی سرنگوں کی صفائی شروع کردی گئی۔
 

شیئر: