Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کا سیلفی پوسٹ کرنیوالا نوجوان گرفتار

حیدرآباد۔۔۔۔ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں 15سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کرنے اور اس کا وڈیو بناکر دوستوں کو پوسٹ کرنیوالے17سالہ طالب علم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ لڑکی گزشتہ 6ماہ سے غیر اخلاقی وڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دیکر اس سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ گزشتہ دنوں لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مبنی وڈیو دوستوں کو شیئر کردی ۔ وڈیو وائرل ہونے پر لڑکی کے گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مذکورہ نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -باراتیوں کو کھانا کھلانے کے دوران ہنگامہ، دلہن کا رشتہ دار ہلاک

شیئر: