دہلی میں روزانہ 10عورتوں کا اغوا
نئی دہلی۔۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی میں چلتی بس میں ایک نوجوان فزیو تھراپسٹ کی اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا دنیا بھر نے نوٹس لیا تھا وہاں سیکیورٹی کی کمی آج بھی برقرار ہے۔ پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ دہلی میں روزانہ 18سال سے زائد عمر کی 10عورتوں کا اغوا کیا جاتا ہے اس حساب سے ہر 2گھنٹے بعد ایک عورت اغوا کی جاتی ہے۔ ان میں سے زیاد ہ کیسز میں محکمہ پولیس ، ملزمان اور غیر سماجی عناصر کا سراغ لگانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ اغوا اور زیادتی کے زیادہ تر واقعات معمہ بن جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اغوا برائے تاوان جیسے کیسز کو عموماً سلجھانے میں کامیابی حاصل کرلی جاتی ہے۔