ارجنٹائن آج اہم ترین میچ کھیلے گی
سینٹ پیٹرز برگ:فیفا ورلڈ کپ میں اپنے اہم ترین میچ سے قبل ارجنٹائن کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 31ویں سالگرہ منائی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ فیفا ورلڈ کپ جیتے بغیرریٹائر نہیں ہونا چاہتے۔ ٹریننگ سیشن کے بعد میسی نے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے پیش کئے گئے 3 کیک کاٹے جس کے بعد نائیجیریا سے ہونے والے میچ کے حوالے سے سب نے نیک خواشات کا اظہار کیا ۔ میسی اور ان کی ٹیم اس ورلڈکپ میں اب تک اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی اور یہ میچ فیصلہ کرے گا کہ ارجنٹائن کی ٹیم اگلا راونڈ کھیلے گی یا نہیں۔ ادھر ٹیم کے بیس کیمپ برونٹسے میں بھی ٹیم کے حامیوں نے ایک بڑے کیک کے ساتھ جس پر چاکلیٹ سے بنے قدآدم میسی بھی موجود تھے ، فٹبالر کی سالگرہ کا جشن منایا۔