خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو مبارکباد دیدی
منگل 26جون 2018ءکو مملکت سے شائع ہونےوالے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ترک صدر رجب طیب اردگان کو مبارکباد دیدی
٭ ریاض میں طالبات کے داخلے کیلئے مشترکہ آن لائن ایڈمیشن گیٹ کا اجرائ
٭ امریکہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملے کی مذمت کردی
٭ مشرق وسطیٰ میں امن 2ریاستی فارمولے سے جڑا ہوا ہے، سعودی عرب
٭ امن معاہدے کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن سے تعاون کیا جائیگا، ترجمان عرب اتحاد ترکی المالکی
٭ بحرین کیساتھ سعوی عرب کے تعلقات کامل تعاون والے ہیں، شہزادہ سلطان بن سلمان
٭ باپ کو نذر آتش کرنے والے سعودی شہری کا سر قلم
٭ سعودی قومی فٹبال ٹیم نے مصری ٹیم پرایک کے مقابلے میں 2 گول کرکے ورلڈ فٹبال کپ کو خیر باد کہہ دیا
٭ پروانہ ایجاد نے جاسوسی سے متعلق فیس بک کی اسکیم طشت از بام کردی
٭ خواتین کی ڈرائیونگ نے پیٹرول اور گاڑیوں کی طلب میں اضافہ کردیا
٭٭٭٭٭٭٭