Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش سے تعلق رکھنے پر گرفتار ہندوستانی کے مقدمے کی سماعت کا آغاز

ریاض.... فوجداری عدالت نے دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں ہندوستانی کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کر دیا ۔ ہندوستانی شہری پر الزام ہے کہ اس نے داعش کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر مملکت اور حکمرانوں کے خلاف مواد جمع کیا اور اس کا تبادلہ کیا تھا ۔ سبق نیوز نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کی نشاندہی کی ہے جس کا ملزم کو عدالت میں سامنا ہے ۔ ملزم نے بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش کے بارے میں مواد جمع کیا جن میں تصاویر اور وڈیوز شامل تھیں ۔ ملزم داعش کی سرگرمیوں سے مسلسل باخبر رہتا تھا اوران کے بارے میں نرم گوشہ رکھتا ہے ۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے شام میں داعش کی کارروائیوں کی تصاویر اور وڈیوز نہ صرف جمع کیں بلکہ ان سے متاثر ہو تے ہوئے انکی ظالمانہ کارروائیوں کی تائید بھی کی ۔ ملزم نے گوگل پلس اور سوشل میڈیا کے پروگرام انسٹاگرام کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں پر مبنی تصاویر اور وڈیوز اپ لوڈ بھی کیں ۔ ملزم نے انسٹاگرام کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم داعش کے حق میں پروپیگنڈہ کیا ۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر داعش کی جانب سے دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے اسلحے کا استعمال کرنے اور عسکریت پسندی کی جانب راغب کرنے کے مواد جو داعش سے متعلق تھا اور انہیں اپ لوڈ کیا۔ملزم کے انٹرنیٹ کے اکاﺅنٹ سے معلوم ہوا کہ اس کا امریکہ اور برطانیہ میں مقیم داعش کے اہم عناصر سے رابطہ رہا ہے ۔ ان الزامات کے ساتھ ہندوستانی ملزم کو فوری سماعت کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس کے مقدمے کی کارروائی عدالت میں جاری ہے ۔ عدالت نے ملزم کو تمام الزامات سے مطلع کرتے ہوئے صفائی پیش کرنے کا کہا ہے ۔ 
 

شیئر: