باپ کو نذر آتش کرنے والے سعودی کا سر قلم
بیشہ.... یہاں مقامی حکام نے باپ کو پیٹرول چھڑک کر ہلاک کرنے والے سعودی شہری عبداللہ بن مبارک البو عروق البیشی کو سرقلم کرکے سزائے موت دیدی۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری عبداللہ بن مبارک نے گھر میں سوئے ہوئے اپنے باپ پرپیٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگادی تھی جس سے باپ جل کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ پولیس نے مفرور قاتل کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا تھا اور عدالت میں پیش کردیا تھا۔الزام ثابت ہونے پر عدالت نے اسے موت کی سزا سنادی تھی۔